دروغ گوئی اورشعبدہ بازی میں '' رحمن ملک''کاکوئی ثانی نہیں: نویدانجم


لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے ممتاز رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں نوید انجم نے کہا ہے کہ ایوان صدر کے معتمد'' رحمن ملک دماغی طور پر بیمار ہیں۔ پیپلزپارٹی میں زیادہ بدعنوانی اوربدزبانی کی بنیاد پربڑاعہدہ دیا جاتا ہے۔ دروغ گوئی اورشعبدہ بازی میں رحمن ملک کاکوئی ثانی نہیں۔ اگر رحمن ملک کی بجائے کسی سنجیدہ اورمخلص ممبرپارلیمنٹ کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان ہوتا تو ملک میں یوں دہشت گرد نہ دندناتے پھرتے ۔