خطروں کے کھلاڑیوں کا موٹر بائیک پر قلابازیاں کھانے کا مظاہرہ


لندن (نوائے وقت نیوز) موٹر سائیکل کے ساتھ کرتب بازی کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن خطروں کے کھلاڑی کے طور پر پہچانے جانے والے گروپس ایسے اسٹنٹ دکھانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ایسا ہی ایک مظاہرہ گذشتہ روز لندن کے O2 ایرینا میں دیکھنے کو ملا جہاں مشہور اسٹنٹ گروپ نائٹرو سرکس کے جانبار موٹر بائیکرز نے خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ اپنی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کئے گئے اس ایونٹ میں 18موٹر بائیکرز نے حصہ لیا ۔
جنہوں نے 75 فٹ بڑے گیپ کے درمیان چھلانگ لگاتے ہوئے ہوا میں40 فٹ کی بلندی پر موٹر بائیکس کے ساتھ ا±لٹی قلابازیاں کھائیں اور نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
قلابازیاں