جھنگ: تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا


جھنگ (نامہ نگار) تھانہ مسن جھنگ کے نواحی موضع ٹھٹھہ جمالی میں آصف نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی مسماة زاہدہ بی بی کو قتل کر کے خود اپنا بھی گلا کاٹ لیا۔ آصف کی بیوی مسماة زاہدہ گھریلو ناچاقی پر شوہر سے ناراض ہو کر میکے میں رہ رہی تھی، گزشتہ روز آصف منت سماجت کر کے صلح کرنے کے بعد اپنی بیوی کو گھر لے آیا جہاں رات کو اس نے پہلے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا اور بعدازاں اسی خنجر سے اپنا بھی گلا کاٹ لیا۔ دونوں میاں اور بیوی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ زاہدہ بی بی دم توڑ گئی جبکہ آصف کو طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

بیوی قتل