جمرود میں بم دھماکے کے متاثرین کا امداد نہ ملنے پر احتجاج‘ مظاہرہ


پشاور (ثناءنیوز) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم د ھماکے کے متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ متاثرین نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاجس میں ان کا موقف تھا کہ 17 دسمبر 2012 کو جمرود بازار د ھماکے میں 22 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے تاہم تاحال کسی ایک متاثرہ خاندان کو بھی حکومتی امداد نہیں ملی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد امداد دی جائے بصورت دیگر گورنر ہاو¿س کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
جمرود/ احتجاجی مظاہرہ