جسقم کی طرف سے ذوالفقار آباد کیخلاف پیدل لانگ مارچ، قومی شاہراہ پر دھرنا


ٹھٹھہ (آئی این پی) جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ذوالفقار آباد منصوبے کیخلاف پیدل لانگ مارچ اختتام پذیر ہوگیا‘ ٹھٹھہ پہنچنے پر لانگ مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا جس کی قیادت جسقم کے مرکزی چیئرمین عبدالواحد نے کی۔ لانگ مارچ جو 25 فروری کو سگھان شہر سے پیدل نکلا تھا‘ پانچ دن کا سفر طے کرتے ہوئے ٹھٹھہ پہنچا اور پیدل مارچ میں شامل سینکڑوں افراد نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔
اس موقع پر جسقم کے چیئرمین عبدالواحد‘ ڈاکٹر نیاز کالانسی‘ نواز خان‘ نواز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار آباد اگر بنایا گیا تو یہ منصوبہ پاکستان کیلئے نیا اسرائیل ثابت ہوگا۔ سندھی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ کر اس منصوبے کیخلاف جدوجہد کریں گے۔
جسقم