این اے 71، مسلم لیگ (ن) کا عمران کے مقابلے میں عبیداللہ شادی خیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ


میانوالی (نمائندگان) مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 71 میانوالی سے عمران خان کے مقابلہ میں عبیداللہ شادی خیل کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ کنفرم کر دیا ہے۔ مصدقہ اطلاع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے اہم رہنماﺅں سے مکمل مشاورت کے بعد سابق ایم این اے عبیداللہ شادی خیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 واضح رہے کہ حلقہ این اے 71 تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا آبائی حلقہ انتخاب چلا آ رہا ہے اور اس حلقہ سے ایک مرتبہ عمران خان کامیاب ہوئے۔ ایک مرتبہ عبیداللہ شادی خیل، دو مرتبہ مرحوم مولانا عبدالستار نیازی اور دو مرتبہ مقبول احمد مرحوم عیسیٰ خیل کامیاب ہوئے۔ خوانین عیسیٰ خیل اور شادی خیل پہلے حریف چلے آ رہے تھے، وہ بھی عبید شادی خیل کو ٹکٹ دینے پر رضامند کر لئے گئے۔
فیصلہ