’’الخدمت عید میلہ‘‘ میں یو کے اسلامک مشن اور اکنا ریلیف کینیڈا کے تعاون سے شمالی وزیرستان کے 5 ہزار آئی ڈی پیز میں عید گفٹس تقسیم

لاہور (سپیشل رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن کے تحت بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے ’’الخدمت عید میلے‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں یو کے آئی ایم اور اکنا ریلیف کینیڈا کے تعاون سے پانچ ہزار آئی ڈی پیز میں عید گفٹس تقسیم کئے گئے جس میں نئے کپڑے جوتے ہائی جین کٹ چھتریاں اور واٹر کولر سمیت خواتین کے لئے مہندی چوڑیاں اور بچوں کے لیے کھیلوں کا سامان شامل تھا۔ عید میلہ میں کھانے پینے کے سٹالوں سمیت بچوں کے لیے جھولوں، کھیلوں اور نیلام گھر کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔