کھوکھلے نعرے لگا کر آنے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی: افنان بٹ، میاں ایوب

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل افنان صادق بٹ اور میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران نہ تو عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کر سکے ہیں اور نہ ہی عید کے پر مسرت موقع پر عوام کی ناجائز منافع خوروں سے جان چھڑا سکے ہیں عید کے موقع پر تفریح گاہوں پر بھی عوام کو لوٹا جا تا رہا۔کھوکھلے نعرے لگا کر حکومت میں آنے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔