کاہنہ میںسو بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے گا: رانا مبشر اقبال

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ حلقے میں کرڑوں روپے مالیت کے تر قیاتی منصوبوں کے جال بچھا دئیے ہیں جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی حلقے کی عوام کی خدمت میر ی اولین ترجیح ہے بہت جلد کاہنہ میں سو بستروں پر مشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی تعمیرکا آغاز کر دیا جائے گا جس سے حلقے کی عوام بہترین طبی سہولتوں سے استفادہ کر یں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا مبشر اقبال نے جشن آزادی کے اپنے حلقہ میں ہونے والے پرو گرامات کو حتمی شکل اور میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوے کہا انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا ہے لانگ مارچ سے حکومتیں گرائی نہیں جاسکتی۔