ڈاکٹر ندیم اشرف کے ڈیرہ میں پرچم لہرا کر جشن آزادی کی تقریب کا آغاز

لاہور (پ ر )صوبائی حلقہ پی پی153 لاہور میں مسلم لیگ ن کے معروف رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف نے اپنے ڈیرہ   میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز قومی پرچم لہرا کر کردیا پرچم کشائی تقریب میں انجمن تاجران بینک سٹاپ کے تاجر رہنما ، فرسٹ ایڈ جنرل پریکٹیشنرز پنجاب کے عہدیدار ۔مقامی مسلم ن کے عہدیدار و کارکنوں سمیت سماجی ،مذہبی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔