پی ایم اے پنجاب نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزرپورٹر) پی ایم ایف پنجاب نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر محمد سرور چودھری کے مطابق کاغذات نامزدگی 11اگست کو2بجے دوپہر تک جمع ہوں گے۔ سیکروٹنی14اگست کی لسٹ15اگست اور کاغذ واپس لینے کی تاریخ 16اگست مقرر کی گئی۔ امیدواروں کی فائنل لسٹ17اگست کو پی ایم اے ہائوس فیروز پور روڈ سیکنڈفلور پر آویزاں کی جائے گی اور الیکشن 31اگست کو ہوں گے ۔ ووٹنگ صبح11بجے سے سہ پہر4بجے تک پی ایم اے ہائوس میں ہوگی۔