پیر محمد باقر علی شاہ بخاری کا ختم چہلم آج ہو گا

علی پور چٹھہ (نامہ نگار) عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت الحاج پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کا ختم چہلم آج صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ  شرقپور شریف الحاج صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ جبکہ جانشین پیر کیلانی الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کی دستار بندی کی جائے گی۔ اس موقعہ پر ملک بھر کے مشائخ عظام‘ علماء کرام اور مذہبی و سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔