پنجاب یونیورسٹی نے 4 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے محمد اویس ولد محمد یٰسین کو اسلامک سٹڈیز ،  مہر النسا دختر غلام محمد بیگ کو کیمسٹری، سدرہ رحمان دختر عبدالرحمن کو مالیکیولر بائیولوجی اور راضیہ تصدق دختر تصدق حسین کو بائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔