پرویز ملک، عمران نذیر و دیگر کا سنگھ پورہ قبرستان کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

لاہور(خبر نگار)ڈ ی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان نے ایم این اے پرویز ملک،ایم پی ایز خواجہ عمران نذیر، بائو اختر اور چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ سنگھ پورہ قبرستان کا دورہ کیااو ر وہاں پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی او لاہور نے قبرستان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کی اور تین گھنٹوں میں قبرستان کی مکمل صفائی ستھرائی کروانے کا اُلٹی میٹم دیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے تمام ٹائونز انتظامیہ اور ڈینگی سٹاف کو وارننگ دیتے ہو ئے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنائیں۔