پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف کامیاب آپریشن روشن مستقبل کا عندیہ ہے: شائستہ پرویز ملک

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز خواتین کی خصوصی محفل میلاد منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے بارگاہ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔تقریب سے خطاب میںلاہورکی صدروممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویزملک نے کہا کہ پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف کامیاب آپریشن روشن مستقبل کا عندیہ ہے،وہ دن دورنہیں جب ملک امن کا گہوارہ بنے گا،اگست کو ماہ ِ آزادی کے طور پرمنانے کا مقصد ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے عزم کااظہارہے۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی پرویز ملک، خواجہ عمرا ن نذیر،چوہدری شہباز،بائواخترعلی، چوہدری تنویرنثارگجر، نسرین نواز،فرزانہ بٹ،شہزادی کبیر، کنول لیاقت،شازیہ خان،نبیلہ طارق سمیت خواتین کارکن بڑی تعدادمیں موجود تھیں۔ بعدازاں رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی نے پاکستان کی سلامتی،خوشحالی ،استحکام ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور پاک فوج کے شہداء کیلئے خصوصی دعاکروائی۔