نوازشریف ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں: خواجہ خرم

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں ہے۔ ملکی ترقی کا سفر تیز ہو رہا ہے جس میں تمام سیاسی قوتوں کو حصہ ڈالنا چاہیے۔ ماہ آزادی کی تقریبات سے پاک فوج اور متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن کاحوصلہ بڑھے گا۔ ملک کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ نوازشریف پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایسے وقت میں ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔