میٹرک میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے اسامہ قمر نے پنجاب کالج میں داخلہ لے لیا

لاہور (پ ر) اسامہ قمر اور آل ٹاپر پنجاب بورڈز میٹرک امتحانات 2014 نے پنجاب کالج میں ایف ایس سی میں داخلہ لے لیا۔ اس موقع پر اسامہ قمر کے والد نے پنجاب کالج کے اساتذہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کا طریقہ کار بہترین ہے اور طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں میں مزید نکھار کا باعث ہے۔ اسامہ قمر نے میٹرک 2014 امتحانات میں 1076 نمبر لے کر پنجاب کے بورڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسامہ قمر نے اپنی پری فسٹ ایئر کلاسز بھی پنجاب میں مکمل کیں تھیں۔