ماضی کی نسبت پاکستان کی خارجہ پالیسی آج زیادہ جرائتمندانہ ہے: پیر اشرف

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں پاکستان کی بقاء اور پاکستانیوں کے لئے وقف کر دیں ۔ ماضی کی نسبت آج پاکستان کی فارن پالیسی زیادہ حقیقت پسندانہ اور جراتمندانہ ہے بہت جلد عوام کے کندھوں سے مہنگائی کی مصنوعی بوجھ اتار پھینکیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی آفس رچنا ٹائون میں عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا   اشرف رسول  نے کہا کہ اس وقت پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف کی وضاحت کرے۔  حکومت کسی کو سیاست کی آڑ میں پاکستان کے تشخص پر ضرب لگانے کی اجازت نہیں دے گی۔