مادر ملت پاکستان کی تمام خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں: ق لیگ شعبہ خواتین

لاہور(لیڈی رپورٹر)مادر ملت پاکستان کی تمام خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں،وہ پاکستان کی پہلی عورت تھیں جوڈکٹیٹرکے سامنے ڈٹ گئیں۔ ان کے خواب عام عورت کے خوابوںسے بہت بلند تھے انہوںنے برصغیرکی عورتوںکوآزادی دلوانے کاخواب دیکھا، اگر پاکستان کی خواتین اپنے حق وصول کرنا چاہتی ہیں تو فاطمہ جناح کی طرح ان کے قدم بہ قدم چلنا سیکھیں۔مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز  ق لیگ شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام مادرملت کے یوم پیدائش کے حوالے سے مسلم لیگ ہاؤس میںمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔مقررین میں لاہور کی صدر آمنہ الفت، سنیئرنائب صدر پنجاب بیگم حامد رانا،جنرل سیکرٹری پنجاب ماجدہ زیدی، انفارمیشن سیکرٹری پنجاب کنول نسیم ودیگرشامل تھیں۔تقریب کی صدارت پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی نے کی ، بشریٰ رحمن مہمان خصوصی تھیں۔مقررین نے مزید کہاکہ مادر ملت کی سیاسی جدوجہد نے پاکستانی خواتین کوخود اعتمادی کی دولت سے سرفرازکیا۔اس موقع پرتمکین آفتاب ، سمیعہ طارق، تبسم ناز، تبسم نذیر، عذراعزیزودیگر موجود تھیں۔