لیگی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا: شاکر حسین، شرافت علی

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن سٹی کوٹ عبدالمالک کے سینئر نائب صدر شاکر حسین انصاری الحاج شرافت علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بحرانوں پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا اب عوام جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے ذریعے انقلاب کا آغاز کر چکی ہے۔ ترقی کے انقلاب کے سامنے دھرنے اور آزادی مارچ کے نام پر انقلاب کے نعرے لگانے والے ٹھہر نہیں سکتے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف موجودہ حالات میں ملک و قوم کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں۔