لانگ مارچ کا راگ الاپنے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: عامر خان

لاہور (پ ر) یوسی 68 قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین عامر خان، طارق قریشی ممبر مشاورتی کمیٹی اور لیگی رہنما خلیق الرحمن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ اور مڈٹرم الیکشن کا راگ الاپنے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر جموریت کی گاڑی کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ان کی ملک و قوم کے مفاد کے خلاف یہ تمام کاوشیں اور منفی ہتھکنڈے ناکام ہونگے کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی سرپرستی اور نگرانی میں ملک خوشحالی و ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔