فیروز والا: ٹرانسفارمر تنصیب کے چند روز بعد ہی ناکارہ، مکینوں کا احتجاج

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ ٹائون کے علاقہ چاہ روڈیاں والا میں بجلی کا پرانا ٹرانسفارمر زیادہ بوجھ برداشت نہ کر سکا جس سے زبردست دھماکہ ہوا تار ٹوٹ گئے بجلی میں بھی فراہمی معطل ہو جانے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے بتایا کہ واپڈا شاہدرہ ٹائون کو علاقہ کی ناکارہ تاروں اور پرانے ٹرانسفارمر کے بارے میں آگاہ کیا۔