فیروز والا: سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت جاری، صارفین پریشان

فیروز والا (نامہ نگار) عید  گزر گئی لیکن آلو، پیاز، ٹماٹر سبزیوں کے ریٹ کم نہ ہو سکے۔ شاہدرہ اور   ملحقہ علاقوں کے دکاندار پنی مرضی کی ریٹ لسٹ بنا کر صارفین کو سبزیاں فروخت کر رہے ہیں  شہریوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے تھا  وہ عید کے دنوں میں   قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور توجہ د  یتے    دکانداروں نے اپنی مرضی کی ریٹ لسٹ بنا کر لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لے۔