غزہ کو سازش کے تحت بیروت بنایا جا رہا ہے: ثروت اعجاز

لاہور ( سپیشل رپورٹر)      سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثر وت اعجاز قادری نے کہا کہ ہماری منزل دنیاوی غرض وغائیت نہیں اسلام کا پرچار کرنا اور ملک کی سلامتی ہے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتے عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہینگے،انہوں نے کہا کہ غزہ کو بیروت بنایا جارہا ہے اسرائیل کے ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے اور مسلم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ فلسطین  کے مسلمانوں پر یہود ونصایٰ ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں مسلم حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں ،مسلم حکمرانوں نے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز بلند نہیں کی تو تاریخ انہیں معاف نہیں کریگی ۔