شہریوں کو فوری ریلیف کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں: ایس ڈی او احسان فاروقی

فیروز والا (نامہ نگار) سب ڈویژن واپڈا جیا موسیٰ کے نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او احسان فاروقی نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ایکشن واپڈا راوی روڈ ملک ندیم احمد کی ہدایت پر واپڈا جیا موسی کے عملے کو شہریوں کے ساتھ احسن طریقہ سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے ایس ڈی او احسان فاروقی نے اہلکاروں پر زور دیا کہ یہ شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کرے اور عملہ ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائض پوری لگن سے سر انجام دیں۔ جس علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو وہاں پر سب سے پہلے کام کیا کریں اور ٹرائی والا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔