شاہدرہ: ماچس فیکٹری سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ، نئے پائپ نصب نہ ہو سکے :شہری سراپااحتجاج

فیروز والا (نامہ نگار) ماچس فیکٹری شاہدرہ کے شہریوں نے سیوریج سسٹم کے خرابی اور نئے پائپ نصب نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جی ٹی روڈ بلاک کرکے نعرہ بازی کی مظاہرین نے بتایا کہ علاقے میں زیر زمین سیوریج سسٹم کی تبدیلی اور نئے پائپ ڈالنے کے لئے ارکان اسمبلی نے وعدے کئے تھے جن پر عمل درآمد نہ کیا گیا جس پر احتجاج کیا گیا ارکان اسمبلی اس مسئلہ پر توجہ دیں۔