حکومت کیخلاف کوئی گرینڈ الائنس نہیں بنے گا: راشدہ یعقوب

لاہور( لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی گرینڈ الائنس نہیں بنے گا ،کرسی کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی ،اپنے حلقہ میںجلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے  مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک سال میں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ریکارڈ منصوبے شروع کئے ہیں،اپوزیشن جماعتیں خوف زدہ ہیں کہ مسلم لیگ ن کی ترقیاتی منصوبہ بندی ان کی سیاست کیلئے خطرہ ہے ،عمران خان متنازعہ سیاستدان ہیںان کی سربراہی میںکوئی اتحاد نہیں بن سکتا۔