حکومت مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے : اعجاز چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر)  تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں مسئلہ فلسطین تاریخ کے تناظر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری سیکرٹری ایجوکیشن ونگ پنجاب ڈاکٹر عاطف الدین اور سید سردار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطین کی عوام پر ظلم و بربریت اور جنگی جرائم کی انتہا کر دی ہے لیکن بے حس مسلم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اسرائیلی دہشت گردی کی تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں وزارت خارجہ اور حکومت نام کی اگر کوئی چیز موجود ہے تو فوری طور پر پاکستانی حکومت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عالمی فورم پر آواز اٹھائے اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام بند کروائے۔ مقررین نے کہا کہ کئی روز سے معصوم فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے مگر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل، عرب لیگ، عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔