حکومت حالات درست کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی: راجہ عامر، عابد صدیقی

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکو مت کی اپنی غلطیوں اورکوتاہیوں کی وجہ سے اس کی مخالفت بڑھتی جاری ہے ۔حکومت کی طرف سے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ حزب اختلاف سے دھمکی آمیزلہجے میں بات کی جارہی ہے۔ شاید حکومت نہیں سن رہی کہ سیاسی جماعتیں کیامطالبات کررہی ہیں ۔ان سیاسی جماعتوںکو نظر انداز کرنے سے حالات بگڑ رہے ہیں اور اصلاح احوال کی سبیل نہیں کی جارہی۔