حکومت اپوزیشن کے احتجاج کوکھلے دل سے تسلیم کرے: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جمہوری دور حکومتوں میں اپوزیشن جلسے جلوس اور احتجاج کیا کرتی ہے اور یہ پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہو تا ہے حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور اپوزیشن کے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی بجائے ان سے بات چیت کے راستے کو اپنانا چاہئے ۔تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی احتجاج ہوتے رہے ہیں اور خود مسلم لیگ( ن) کے لیڈرز بھی عوامی مظاہروں کی قیادت کرتے رہے ہیں لیکن ہم نے کسی کے خلاف بھی طاقت کا استعمال نہیں کیا اور بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا۔