حکومت آزادی مارچ سمیت دیگر معاملات سیاسی انداز میں حل کرے: چودھری ذوالفقار

فیروز والا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی این اے 131 کے رہنما چوہدری ذوالفقار احمدگورایہ نے ایک بیان میں موجودہ حکومت آزادی مارچ اور دیگر ایشو کو سیاسی انداز میں حل کرے۔ قائد جمہوری نظام میں بہتری آ سکے حکمران اقتدار کی خاطر جمہوریت کو تباہ نہ کرے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری پالیسی پر غور کریں تاکہ سرکاری ملازمین بے روزگار ہونے سے بچ سکے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ادھر ان کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دی۔