جمہوری دور میں لانگ مارچ، احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے: جاوید کمیانہ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب جاوید کمیانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو 14؍اگست کو لانگ مارچ کرنے کی اجازت دے تاکہ جمہوریت کا حسن برقار رہے جمہوری دور میں احتجاج لانگ مارچ کرنے پر سیاسی جماعت کا حق ہے اس سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔