جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتیں محاذ آرائی کی بجائے مل جل کر کام کریں۔ حاجی محمد جاوید

لاہور( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ  غازی روڈ لاہور کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی محمد جاوید نے کہا ہے کہ  جمہوریت کے پودے کی مضبوطی  کے لئے سیاسی جماعتیں محاذ آرائی  کی بجائے مل جل کر کام کریں، مسلم لیگ ن اس وقت ملک کو در پیش گھمبیر مسائل کے تدارک کے لئے پنی تمام تر کوششوں سے مصروف عمل ہے  انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی و خوشحالی کی شاہراہ  پر گامزن ہونے لگتا ہے  مفاد پرست اور فصلی بٹیرے روڑے اٹکانے شروع کر دیتے ہیں ہے جس سے ملک اقتصادی طور پر بہت پیچھے چلا جاتا ہے اور عوام بھی جمہوریت کے ثمرات سے بہرہ مند نہیں ہوتے  ۔ توانائی بحران کے  خاتمے کیلئے بھی حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہے جس سے انشاء اللہ مستقبل میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔
ایم ایس ایف ملک کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی: کاشف گجر
لاہور( پ ر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر اقبال خان لاہور ڈویثرن کے صدر کاشف گجر ضلعی صدر فیصل خان حافظ ارسلان ، سٹی صدر گلو گجر نے کہا ہے کہ ایم ایس ایف ملک کی بقاء اور ترقی کیلئے کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔