جمہوریت کی رٹ لگانے والے ن لیگی وزراء فوجی آمر کی پیداوار ہیں: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جمہوریت کی رٹ لگانے والے مسلم لیگی وزراء حقیقت میں فوجی آمر کی پیداوار ہیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ساجد بھٹی‘ جواد حامد‘ عین الحق بغدادی‘ افتخار بخاری‘ بشارت جسپال‘ فیاض وڑائچ‘ افضل گجر‘ چودھری سلطان و دیگر بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون رائے ونڈ کے بادشاہوں کے تخت کو ڈبو دے گا۔