تنظیم سیودی چلڈرن کی جانب سے یتیم نادار اور بے سہارا طلبہ میں عید گفٹ کی تقسیم

لاہور(لیڈی رپورٹر)بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن کی سیکرٹری جنرل ساجدہ منظور نے کہا ہے کہ بے سہارا طلبہ کی کفالت ایک قومی ذمہ داری سمجھ کر انجام دینی چاہئے تاکہ ملک کی شرح خواندگی میں اضافہ کرکے اسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کیا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارنرسری سے میٹرک تک کے یتیم‘ نادار اور بے سہارا طلبہ میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میںکیا۔