تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو مکمل ناکامی ہو گی: ملک ندیم منا

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن پی پی 139 کے نائب صدر ملک ندیم منا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ہے ان کے لانگ مارچ کو مکمل ناکامی ہو گی اور 14؍اگست کے بعد بھی حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہو گی اور اسی روز عوام مسلم لیگ ن کی ماہ آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کریں گی کہ وہ ملک کا نظام بہتر چلانے والے کے ساتھ ہے۔