آئی ڈی پیز کی مشکلات کم کرنے کیلئے امداد کا تسلسل جاری رکھیں: صائمہ شبیر

لاہور (ثناء نیوز) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نے ہمیں جس ڈسپلن اور صبر کا درس دیا ہے اسے ہمیں روز مرہ زندگی میں بھی برقرار رکھنا چاہئیے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث بے گھر ہو جانے والے لاکھوں آئی ڈی پیز نے عیدالفطر انتہائی بے سروسامانی کی حالت میں گزار دی ہمیں ان کی مشکلات دور کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔