اقتدار کو قوم کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے: عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبد العلیم خان نے  کہا ہے کہ جس نے اقتدار کیلئے باہر دیکھا وہ باہر چلا گیا ٗ اقتدار قوم کی خواہشات کی نگہبانی ہوتا ہے اوراسے قوم کی فلاح کیلئے استعمال کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے اپنے  بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں عوام خواہشات پر ڈاکہ ڈالا اور اختیارات کو صرف اپنی ذات کیلئے استعمال کیا ۔آج پاکستان کی عوام کو تمام تر وسائل ہو نے کے باوجود خوار کردیا گیا ہے۔