اسرائیل کی دہشت گردی روکنا مسلمان ملکوں کا فرض ہے: اویس شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفیؐ کے مرکزی چیئرمین سید اویس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دہشت گردی سے روکنا مسلمان ممالک کا فرض ہے۔ اس معاملے میں کوتاہی ناقابل معافی ہے۔ آج بھی مسلمان ممالک متحد ہو کر آواز اٹھائیں تو دنیا ہمارا مطالبہ ماننے پر مجبور ہو گی۔ اسرائیل نے جارحیت میں ہلاکو اور چنگیز خان کو بھی مات دے دی ہے۔ بچوں اور خواتین پر وحشیانہ بمباری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی ضمیر کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ اقوام متحدہ نے فلسطین کے مسئلے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا جو عالمی ادارے کی ناکافی ہے۔ اسرائیل کی مذمت ہر انصاف پسند شخص کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے راست گوئی کا حق ادا کر رہے ہیں۔