آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الہٰی تبلیغی دورہ پر آج لاہور پہنچیں گے

لاہور (پ ر) آستانہ عالیہ نقشبندیہ‘ مجددیہ‘ وہرویہ وادی عزیز شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الہیٰ تبلیغی دورہ پر لاہور پہنچیں گے۔ آج بروز اتوار صبح 9 بجے بشارت علی و دیگر کے زیراہتمام چونگی دوگیج لاہور میں محفل ذکر خدا وذکر حبیب کبریاؐ کی صدارت بھی کریں گے جہاں جید علماء مشائخ کے خطابات ہوں گے۔ آخر میں حضرت خواجہ محبوب الہیٰ ملکی سلامتی و استحکام‘ اتحاد امت‘ کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کریں گے۔