یونان:سوئس اکاﺅنٹ رکھنے والوں کی فہرست شائع کرنیوالے صحافی کا 12 گھنٹے تک ٹرائل، جج نے بری کر دیا


ایتھنز (اے ایف پی) یونان کی ایک عدالت نے سوئس اکاﺅنٹس رکھنے والے 2 ہزار یونانیوں کے ناموں کی فہرست شائع کرنے پر گرفتار کئے جانے والے صحافی کو بری کر دیا ہے۔ 46 سالہ کوس ساٹ جو اپنا میگزین شائع کرتے ہیں، نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔ کوس ٹاس پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے نجی معاملات و رازداری کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے بارہ گھنٹے تک مقدمہ کی سماعت کی۔