ہالا کے قریب گاﺅں پر حملہ‘ متعدد ہندو زخمی‘ 10مکان نذرآتش


ہالا(نامہ نگار)ہالا کے قریب ہندو قبیلے کے گاﺅں میں بھرت باگڑی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کرکے خوف پھیلا دیا خواتین سے طلائی زیورات و نقدی وغیرہ چھیننے کے بعد گھروں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دس سے زائد گھر خاکستر ہوگئے۔ باگڑی اتحاد کے سیکڑوں بچوں خواتین نے ماتمی انداز میں پریس کلب ہالا پر احتجاجی مظاہرے میں الزام لگایا کہ ہاشم‘ ذیشان‘ سعد ارباب نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خواتین کی بے حرمتی کرتے ہوئے زیورات و نقدی لوٹ لی حملہ آوروں نے گاﺅں خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھروں کو آگ لگادی۔