کوئٹہ: ڈاکٹر کی عدم بازیابی کیخلاف سرکاری ہسپتالوں میں 16 ویں روز بھی ہڑتال


 کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جمعرات کو16 ویںروز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے مریضوں مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی حکومت کو دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی جس کے بعد اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کو 16 اکتوبر کی شب مسلح افراد نے سریاب روڈ سے اغوا کیا جن کو 16 روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔