چین میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ریمورٹ کنٹرول کھلونا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی فروخت پر پابندی


بیجنگ (اے پی پی) چین میں سلامتی یقینی بنانے کیلئے ریمورٹ کنٹرول کھلونا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کھلونے چند میٹر تک پرواز کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل چینی باشندے حکام سے اجازت لیکراس طرح کے کھلونے خرید سکتے تھے لیکن اس وقت زیادتر دکانوں کو ان کھلونوں کی فروخت بند کردینے کا حکم دیا گیا ہے۔