مسلم ممالک کے وزراءخارجہ کا دوروزہ اجلاس 14 نومبر کو طلب


اسلام آباد (ثناءنیوز) عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کے لیے مسلم ممالک کے وزراءخارجہ کا دو روزہ اجلاس 15,14 نومبر کو جبوتی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ برما میں مسلمانوں کے خلاف دوبارہ تشدد کی لہر، شام کی صورت حال اور دیگر مسائل پر غور ہو گا۔