فیصل آباد میں 90 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مدینہ فا¶نڈیشن المصطفےٰ ویلفیئرسوسائٹی کی طرف سے 90 اجتماعی جوڑوں کی شادی کی تقریب کینال روڈ پر منعقد ہوئی جس میں شہر بھر کے علاوہ سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ اور دیگر چھوٹے شہروں سے منتخب جوڑوں نے شرکت کی۔ مدینہ فا¶نڈیشن کی طرف سے سال میں دو مرتبہ 100جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں دلہن کو جہیز میں دو سنگل پلنگ بمعہ گدا، دو کرسیاں میز ترپائی، قرآن مجید بمعہ ریل، ڈنر سیٹ، سٹیل کے مکمل برتن، سلائی مشین، پیڈسٹل فین اور پیٹی دی گئی۔ دلہن اور دولہا کو ان اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 25,25 افراد پر مشتمل بارات لانے کی اجازت تھی۔