عالمی مبصرین کو دھمکیاں امریکہ کے دوہرے معیار کی عکاسی ہے: روس


 ماسکو(آن لائن) روس نے ٹیکساس حکام کی جانب سے عالمی مبصرین کیخلاف کارروائی کی دھمکی کے بعد امریکی انتخابی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ ٹیکساس حکام کا یورپین مبصرین کیخلاف کارروائی کی دھمکی دینا امرےکہ کے دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔ امریکہ کے انتخابی قوانین جمہوری اصولوں کے منافی ہیں۔