شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی بلٹ پروف رولز رائس کی نیلامی


لندن (این این آئی) برطانوی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی بلٹ پروف رولز رائس نیلامی کے لئے پیش کر دی گئی۔ یہ گاڑی شہزادی ڈیانا نے 1985ء میں اپنے پہلے دورہ امریکہ کے دوران استعمال کی تھی۔ یہ رولز رائس برطانوی سفارت خانے نے 1979ء میں خریدی اور جسے لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کے لئے خاص طور پر بلٹ پروپ گاڑی میں تبدیل کیا گیا تھا توقع ہے کہ یہ تاریخی گاڑی دس لاکھ پانڈ سے زیادہ قیمت میں نیلام ہو سکتی ہے۔