شریف برادران پر الزامات لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: رہنما مسلم لیگ ن


مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنماﺅں زاہد لون‘ چودھری فاروق گھمن اور مرزا عنایت بیگ نے کہا ہے کہ شریف برادران پر الزامات لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک کے محب وطن سیاستدان ہیں اور ان کا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے