شام کے مستقبل پر روس اور فرانس میں اختلافات برقرار‘ خونریز جھڑپیں 28 فوجی ہلاک


دمشق (نوائے وقت نیوز) شام میں سکیورٹی فورسز اور مخالفین میں شدید جھڑپوں کے دوران 28 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایک ویڈیو میں باغی زخمی فوجیوں کو مار پیٹ رہے ہیں۔ ترکی نے کہا ہے شام کو نو فلائی زون قرار دینے کے فیصلے کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر ہے۔ شام کے مستقبل پر روس اور فرانس کے اختلافات برقرار ہیں۔ شام میں مارچ 2011ءسے اب تک 36 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔ یہ بات انسانی حقوق تنظیم کے ترجمان نے بتائی۔